اللہ سے معافی مانگ کر اس کی طرف لوٹ آئیں اب بھی موقع ہے، چوہدری شجاعت حسین

باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارنگ ہے .انسان کے بنائے ہوئے ایٹم بم اور مزائل اور بڑے سپر پاور بھی اس کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔
سب سے ضروری احتیاط اللہ تعالیٰ سے معافی ہے،

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کورونا نے یہ ثابت کر دیا کہ کسی ہتھیار کے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے قوم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سب چیزوں کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کے ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں.تمام مکاطب فکر کو اس معاملے میں یکجا ہونا چاہیے۔اس وقت لوگوں کو آگاہی کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ راہ راست پر آجائیں ،

ان کا کہنا تھا اگر دنیا نے اپنے اعمال ٹھیک نہ کیے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اب دنیا کا ہر ملک جزوی طور پر لاک ڈاؤن کی حالت میں آ گیا ہے۔ابھی بھی وقت ہے کہ سب اپنے آپ کو ٹھیک کریں توبہ استغفار کریں .بےشک اللہ معاف کرنے والا ہے۔

Shares: