لاہور:دنیا کوکرونا سے خبردارکرنے والے خود کرونا سے نہ بچ سکے ، لاہورمیں میڈیا گروپ سے وابستہ 5 افراد کرونا وائرس کے شکارہوگئے،اطلاعات کےمطابق اپنے عزیزہم وطنوں کو کرونا سے خبردار کرتے کرتے اوربچانے کی تگ ودو کرنے والے خود نہ بچ سکے ، اطلاعات کےمطابق لاہورمٰیں میڈیا گروپ سے وابستہ تین افراد کو کرونا وائرس کی شکایت ہوگئی ہے

ذرائع کےمطابق جہاں کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر میں اکثر سرکاری و نجی دفاتر بند کردیے گئے ہیں لیکن ڈاکٹرز، صحافی اور حکومتی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔ میڈیا ہاﺅسز کی جانب سے دفاتر میں سٹاف کو کم کرنے یا گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن سب احتیاطی تدابیر کے باوجود سٹی میڈیا گروپ میں کرونا وائرس کے 4 مریض سامنے آگئے ہیں جبکہ ایک کیس اب تک نیوز میں رپورٹ ہوا ہے۔

 

سٹی میڈیا گروپ کے سی ای او محسن نقوی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ان کے ایک کولیگ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ’ ہم دوسرے ممکنہ پازیٹو کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کچھ سٹاف ممبرز کو قرنطینہ بھی کریں گے، ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔‘

 

اس سے قبل جب متاثرہ افراد کی تعداد تین تھی تو اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں کرونا وائرس کے تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 2کیسز چینل 24 میں سامنے آئے ہیں جبکہ ایک کیس اب تک نیوز میں رپورٹ ہوا ہے۔غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ میڈیا سے وابستہ لوگ عوام کی آگاہی کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ صحافی کرونا وائرس کے دوران اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے بارے میں بھی سوچیں۔

Shares: