حکومت کی ہدایات پرعمل کریں ، اسلام بھی یہی حکم دیتا ہے، علمائے کرام کا کرونا کے حوالے سے خصوصی پیغام

0
68

لاہور:حکومت کی ہدایات پرعمل کریں ، اسلام بھی یہی حکم دیتا ہے، علمائے کرام کا کرونا کے حوالے سے خصوصی پیغام ،اطلاعات کے مطابق مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔

 

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کےحوالے سے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتی ہیں کریں اور حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش آئی ہے اور یہ آزمائش عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی کی صورت حال بدترین ہوچکی، باقی ممالک بھی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مصافحہ اور اجتماعات سے یہ وبا پھیل رہی ہے تو اس سے بچا جائے، مسجد میں باجماعت نماز سے یہ وبا پھیلتی ہے تو گھروں میں نماز پڑھیں۔گھروں میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبیﷺنے بارش کے وقت کہا تھا کہ اعلان کرو گھروں میں نماز پڑھیں۔

لہزا دنیا اس وقت سنگین صورت حال کی لپیٹ میں ہے اس ہی وجہ سے سب کو چاہیے کہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال کو آسان نہ سمجھیں اپنی اور دوسروں کی مدد کریں، احتیاط کریں باقی زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

جامعہ اشرفیہ کے مہتم بزرگ عالم دین حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کورونا وائرس کی وبا میں احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی احتیاط کر کے عالمی وبا پر قابو پانا ہوگا۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=eI0BNNNIBoI

خطاب کے اختتام پر مہتمم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ نے ملکی سلامتی و استحکام کےساتھ ساتھ کرونا وائرس سے نجات اور گناہوں کی معافی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی آیات کا ورد کر کے اپنے آپ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے

پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین مولانا طاہراشرفی نے اپنے پیغام میں عوام کوشرعی نقطہ نظرپہنچاتے ہوئے کہا کہ اسلام حاکم وقت کی اطاعت کا حکم دیتا ہے ، ملک میں کرونا کی وجہ سے مشکل حالات ہیں ، ان حالات میں توحکومت وقت کے ساتھ تعاون ، حکومتی احکامات کی پیروی کرنا اوربھی زیادہ ضروری اورافضل ہے،لٰہذا تمام شہری حکومت کی ہدایات پرعمل کرکے اس وبائی مرض کے خاتمے میں مدد کریں

 

 

شاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ملک میں کرونا وائرس نے پنجے گاڈ لیے ہیں ، اس مرض کا مقابلہ باہمی اتحاد اوراتفاق رائے سے ہی ممکن ہے، تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کے احکامات پرمن و عن عمل کریں اورکرونا وائرس کےخاتمے کا سبب بنیں اللہ تعالی اس کا اجر عطا فرمائیں گے اورصحت وتندرستی عطافرمائیں گے

 

Leave a reply