بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کی بیٹی نے والد سے کی اپیل

بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کی بیٹی نے والد سے کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی نے بھارتی جیل میں قید اپنے والد یاسین ملک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کر دی

یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ جو اپنے والدہ مشعال ملک کے پاس اسلام آباد میں مقیم ہے، انکی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے والد یاسین ملک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کر رہی ہین، یاسین ملک کی بیٹی رو رو کر اپنے والد سے اپیل کر رہی ہے اور ساتھ آئی لو یو پا پا کہہ رہی ہے

یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ پاپا ہڑتال نہ کریں ، اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہو گا؟

یاسین ملک کی بیٹی کا دکھ بھرا پیغام اور والد سے اپیل سن کر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہو جائے،

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف)کے زیرحراست رکھے گئے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ٹاڈا عدالت کے جج کے تعصب کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ محمد یاسین ملک نے سری نگر میں اپنے اہل خانہ کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں جسمانی طور پر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا ہر قانونی حق حاصل ہے لیکن ہندوستانی حکومت کے کہنے پر جج اور سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے ایسا نہیں کیا۔ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ خود ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں۔

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ انھیں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا ، جہاں وہ نہ تو وکلا کے دلائل سن سکے اور نہ ہی انہیں بولنے کی اجازت دی گئی۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں زیر حراست محمد یاسین ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ جج ان کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ان کے خلاف مقدمات دراصل سیاسی تھے اور جج کے تعصب نے کیس کو خراب اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ، وہ جج اور ہندوستانی حکومت کے اس آمرانہ رویے کے خلاف غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

یاسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ہڑتال یکم اپریل 2020 سے شروع ہوگی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف)کے رہنما کے خلاف الزامات جموں کی ٹاڈا عدالت میں 1989-90 میں اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو اغوا کرنے اور انڈین ایئر فورس کے چار اہلکاروں کے قتل کے کیس زیر سماعت ہیں۔ پچھلے سال اکتوبر میں ، یاسین ملک کو جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے انہیں عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا تھا ۔ تب حکام نے دعوی کیا تھا کہ وزارت داخلہ نے انہیں یاسین ملک کو کسی بھی عدالت میں پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

Comments are closed.