کرونا جیسے خطرے میں وزیراعظم کی بے عملی نے بحران کو مزید گہرا کر دیا. چوہدری منظور احمد

باغی ٹی وی :پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ کرونا جیسے خطرے میں وزیراعظم کی بے عملی نے بحران کو مزید گہرا کر دیا۔اگر تمام فیصلے مرادشاہ،بزدار اور آئی ایس پی آرنے کرنے ہیں توپھر وزیراعظم کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ کی مخالفت میں لاک ڈاون سے انکار کیااور پھر اچانک اعلان بھی کردیا ۔چین کے سفیر نے چئیرمین سینٹ سے کہا کہ 80 ہزار ٹیسٹنگ کٹس پاکستان کو دی گئی ہیں۔وفاقی حکومت یہ کٹس صوبوں کو دینے کی بجائے چھپا کر کیوں بیٹھی ہے۔

چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ جاپان نے بھی پاکستان کو کرونا پر بڑی امداد دی ہے ،اس کی تفصیلات بھی عوام کو بتائی جائیں۔ڈیلی ویجرزکیلئے تین ہزار روپے ماہانہ مذاق ہے۔ اس پیکج کو حقیقی بنایا جائے ۔سندھ کی طرح پنجاب میں بھی ملز مالکان سے کہا جائے کہ مزدوروں کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

Shares: