چین سے پھرپریشان کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئیں‌،ایک ہی دن میں کورونا کے78 نئے کیسز سامنے آگئے

0
40

بیجنگ: چین سے پھرپریشان کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئیں‌،ایک ہی دن میں کورونا کے78 نئے کیسز سامنے آگئے،اطلاعات کےمطابق چین میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسز دوگنا ہو گئے ہیں ۔ چین میں پیر کے روز 78 نئے کیسز سامنے آئے، 74 افراد بیرون ملک سے آئےتھے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کی وجہ نئے کیسز دوگنا ہو گئے ہیں ،پیر کے روز 78 نئے کیسز سامنے آئےہیں ، 74 افراد بیرون ملک سے آئےتھے۔ چین کے دارالحکومت میں سب سے زیادہ 31 نئے کیسز سامنے آئےہیں اور چین میں بیرون ملک سے آنے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد 427 ہو گئی ہے ۔

چین میں کورونا کے گڑھ صوبہ ہوبئی میں پابندیاں نرم، بیجنگ سمیت بڑے شہروں میں سختی کر دی گئی ہے ۔ صوبہ ہو بئی میں 25 مارچ سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی جبکہ کورونا وائرس کے گڑھ ووہان میں سفری پابندیاں 8 اپریل کو اٹھائی جائیں گی۔ کورونا وائرس کا گڑھ ووہان شہر 23 جنوری سے لاک ڈاؤن ہے، ووہان کے شہریوں کو کیو آر کوڈ دیا جائے گا جس میں ان کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔

بیرون ملک سے بیجنگ آنے والوں کے لیے حکومتی قرنطینہ سنٹر میں رہنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔چین میں چار مقامی افراد کو بیرون ملک سے آنے والوں سے وائرس منتقل ہونے پر خدشات ہیں اور یہاں کے شہری کورونا وائرس کی نئی لہر کے امکانات سے خوف زدہ ہوگئے ہیں ۔

Leave a reply