ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری

0
58

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او آفس میں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس کے بارے میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کیا کہ ضلع بھر کے تمام آفیسرز لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کارکردگی کو مثالی بنائیں اور دفاتر و تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔اوران کی مشکلات اور پریشانیاں کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں ،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلیے دن رات کوشاں ہیں ۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں ،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔ پولیس دن رات جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے۔

Leave a reply