کورونا وائرس کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور ٹی وی کے معروف اداکار زاہد احمد کی فلم کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہو گئی

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور ٹی وی کے معروف اداکارزاہد احمد کی فلم گھبرانا نہیں ہے کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہو گئی فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

اس فلم میں صبا قمر کے ساتھ سید جبران، زاہد احمد، نیئر اعجاز، سہیل احمد اور افضل خان کام کررہے ہیں جبکہ حسن ضیا اور جمیل بیگ اس فلم کو پروڈیوسر کررہے ہیں

زاہد احمد مذکورہ فلم سے سلور سکرین پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں یعنی فلم گھبرانا نہیں ہے ان کے کیریئر کی پہلی فلم ہوگی

واضح رہے کہ گھبرانا نہیں ہے پہلا پروجیکٹ نہیں جس میں صبا قمر اور زاہد احمد اکٹھے کام کررہے ہوں یہ دونوں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں

Shares: