باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جوواپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہ رہے ہیں کیلئے خصوصی اقدام کے طور پر پی آئی اے پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائیں گی
پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی ،پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی ،پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی ،ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں
قبل ازیں حکومت نے کل سے ملک بھر میں ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ڈومیسٹک، چارٹرڈ فلائٹ آپریشن پر 26 مارچ سے 2 اپریل تک پابندی ہوگی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک، چارٹرڈ، نجی ہوائی جہازکے ذریعے ہوائی سفر معطل رہے گا، اطلاق کارگو اور خصوصی اجازت کے تحت پروازوں پر نہیں ہوگا۔
ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے علاقائی پروازوں کی منسوخی سے متعلق نوٹم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام ایئر لائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ تمام قسم کی علاقائی شیڈول، بغیر شیڈول چارٹرڈ اور نجی ہوائی جہاز کے مسافروں کی پروازوں کا آپریشن 26 مارچ کو شام 6 بجے سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے علاقائی پروازوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کیا, اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے فضائی آپریشن بند کرنے کافیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا، فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیا گیا،پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے،








