علماء ،مفتیان کا باجماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان،کرونا وائرس سے متاثرشخص مسجد نہ آئے

0
46

کراچی :علماء ،مفتیان کا باجماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان،کرونا وائرس سے متاثرشخص مسجد نہ آئیں ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ باجماعت نماز جاری رہے گی اور نماز جمعہ بھی ادا ہوگی، کورونا کے شبہ والے لوگ مساجد میں نہ آئیں۔

گورنر ہاوس سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہکرونا کے متعلق علماء اکرام نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے،وبائیں درحقیقت اللہ کی طرف سے ہمارےلئے آتی ہیں تاکہ ہم توبہ کی طرف رجوع کریں،باجماعت نماز جاری رہے گی اور نماز جمعہ بھی ادا ہوگی، کورونا کے شبہ والے لوگ مساجد میں نہ آئیں،سنتیں گھرپر پڑھ کر آئیں،وضوبھی گھرسے کرکرآئیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جماعت گھرکی خواتین کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے،پچاس سال سے زائد اوربیمارمسجد نہ آئیں،ان کو جماعت کا ثواب ہوگا،مسجدوں کے دروازوں پر سینیٹائیزرلگائے جائیں اورصفائی کاخاص اہتمام کیا جائے،جن لوگوں کو ڈاکٹرز نے منع کیاہےوہ گھروں پرنماز پڑہیں جبکہ نابالغ بچے نمازکے لئے مسجد نہ آئیں۔

Leave a reply