مانسہرہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے اور ایک جیپ گہری کھائی میں گرگئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گھڑی حبیب اللہ کے قریب گلی میرا کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں جیپ کھائی میں گری. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں چار افراد جاں بحق، سات زخمی ہوئے ہیں.
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ا س افسوسناک حادثہ پر علاقہ میں غم کی فضا ہے. جیپ کھائی میں گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد فراہم کی.








