کرونا وائرس،فضائی آپریشن،پائلٹ ایسوسی ایشن کو تحفظات، خط لکھ دیا

0
40

کرونا وائرس،فضائی آپریشن،پائلٹ ایسوسی ایشن کو تحفظات، خط لکھ دیا

پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے چیف فلائٹ آپریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی فلائٹس کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر چلانے اور گلگت میں فضائی سروس جاری رہے گی، اس ضمن میں پائلٹ کو کرونا وائرس کے حوالہ سے کچھ تحفظات ہیں

پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں احتیاطی تدابیر کے بغیر چلائی جا رہی ہیں، پائلٹ کو کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،کوروناوباکا پوری دنیا پرتیزی سے پھیلاؤانتہائی پریشان کن ہے ، اس ضمن میں پائلٹ مسافروں کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں لیکن ضروری اقدامات کئے جائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں.

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

قبل ازیں پی آئی اے نے انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جوواپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہ رہے ہیں کیلئے خصوصی اقدام کے طور پر پی آئی اے پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائیں گی

پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی ،پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی ،پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی ،ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں

Leave a reply