ہنگری میں تعینات برطانوی سفیر کورونا کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں
باغی ٹی وی :وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ سفیر کووِڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 37سالہ سفیر گزشتہ سال دسمبر سے ہنگری میں تعینات تھے اور ان کا انتقال منگل کو وہیں ہوا۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 291 ہوگئی، جب کہ اب تک 471,363 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 114، 642 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.
چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی جبکہ 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1029 ہوگئی جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی ہوئیں جہاں اب تک ساڑھے 7 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے
جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 131، سوئیڈن میں 62 اور برازیل میں مہلک وائرس کے باعث اب تک 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بھارت میں 11 پاکستان میں 8، افغانستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مزید 111 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں،تھائی لینڈ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 45 ہو گئی،