لاہور:جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل ،اطلاعات کےمطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کی شہر بھر میں جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل، توبہ استغفار اور خصوصی دعاکی جائے،

جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ادارے کو اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی کے 30 سے زائد ریلیف کیمپوں میں کورونا وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مستحق متاثرین کو راشن کی فراہمی شروع کردی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد. جماعت اسلامی کے کارکنان شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کر رہے ہیں.

ذکراللہ مجاہد. کورونا وبا سےنجات کیلئے اجتماعی توبہ، استغفاراور حفاظتی تدابیر کر کے ہی بچا جا سکتا ہے ذکراللہ مجاہد . وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کے ثمرات ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دیہاڑی دار اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور. حکومت کی جانب سے شدید معاشی بحران میں شرح سود کو ڈبل فگر میں رکھنا اقتصادی خودکشی کے مترادف ہے۔

لاک ڈاؤن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے تناسب سے معمولی کمی کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ ذکراللہ مجاہد. سیاسی پارٹیوں کو اختلافات ایک طرف رکھ کر ملک و قوم کے مفادات میں فیصلے کرتے ہوئے خدمت خلق اور نظام مصطفیﷺ کی طرف پلٹنا ہوگا۔

Shares: