گھر میں جمعہ کیسے پڑھا جائے
باغی ٹی وی :نماز جمعہ پر مساجد کے اندر پابندی ہے اس لیے گھر پڑھنا ہوگا مجبوری میں جمعہ گھر میں پڑھنے کاطریقہ اس طرح ہے .
پہلی اذان دیں
4سنتیں پڑھیں
امام سامنے دوسری اذان دیں
پہلا خطبہ پڑھیں کھڑے ہوکر پھر چند سیکنڈ بیٹھ کر کھڑے ہوں اور دوسرا خطبہ پڑھیں
پھر 2 رکعت نماز جمعہ فرض کی جماعت کروائیں
نوٹ: امام علاوہ 3 بالغ مرد ہونا ضروری ہیں۔ خطبہ موبائل پرپڑھ سکتے ہیں
واضحرہےکہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی شہریوں کی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کریں،خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار مسجد میں نماز ادا کریں،شہری نماز جمعہ و نماز پنجگانہ گھر پرادا کریں تاکہ موذی مرض سے بچا جا سکے،
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خطیب، امام مسجد، موذن اور کیئر ٹیکر نماز ادا کریں گے، باقی افراد گھروں میں نماز ادا کریں، لوگ گھروں میں نمازیں ادا کریں تاکہ کرونا وبا سے محفوظ رہ سکیں، حکومت پنجاب نے طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں اقدام اٹھایا۔








