لاہور:جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے اور اپنے دل ٹھنڈے کر لے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کنٹرول روم کے وائرلیس آپریٹر نمازے جمعہ کے اجتماعات کی پابندی کا میسج پاس کرتے ہوئے رو پڑے
اطلاعات کے مطابق اس پولیس وائرلیس آپریٹر کا نام معلوم نہیں۔تاہم اس کے اس پیغام نے سخت دلوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا۔یہ پولیس اہلکار جب لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کے تحت مساجد میں ناں آنے کا پیغام سنا رہا تھا تو اس وقت اللہ کے گھر وں میں ناں جانے کی وجہ سے اس قدر غمگین تھا کہ وہ بول نہیں پا رہا تھا
اس پولیس وائرلیس آپریٹر کی یہ آیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اس آیڈیو کو بہت زیادہ سنا جا رہا ہے۔ جس میں یہ اہلکار رورو کر اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہہ رہا تھا یا اللہ ہم سب پر رحم فرمائے ۔