مظفرآباد:زندہ قومیں اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ڈاکٹر اسامہ کیلئے ‘نشان کشمیر’ کا اعلان،اطلاعات کےمطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے دوران کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے لیے ریاست کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ‘نشانِ کشمیر’ کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے جائزے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ شہید نے بہادری اور ہمت کی ایک مثال قائم کی ہے اور وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی اور ملک بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں۔اجلاس میں طبی عملے کے خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ‘ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کے خلاف ہماری جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں اور اس کے لیے ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔’انہوں نے ان کی بہادری کے اعتراف میں آزاد کشمیر کے گریڈ ایک سے 20 تک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میدیکل اسٹاف کے لیے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گی اور ذاتی حفاظٹ کا سامانا دیا جائے گا۔

Shares: