کرونا خطرناک ترین وائرس، مریض نے انسان کو کاٹا تو اس کی ہوئی موت

باغی ٹی وی: سری لنکا سے لوٹنے والے کوروناوائرس کے مریض کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں اس کے گھر میں الگ رکھا گیا یہ مریض برہنہ ہوکر باہر بھاگا اور پڑوس میں رہنے والی 80 سالہ خاتون کو بری طرح کاٹ لیا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہفتے کو بتایا کہ خاتون کو جمعے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کے گلے پر کاٹنے کے نشان تھے اور ہفتے کو اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے۔پلانی سوامی نے ہفتے کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ لاک ڈاؤن کا معاشی اثر سنگین ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے مرکز سے 9 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ مانگی ہے.

پلانی سوامی نے مودی کو لکھے خط میں کہا کہ تملناڈو حکومت سمیت کئی ریاستوں نے راحت پیکجوں کا اعلان کیا ہے جنہیں وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا سے مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اور راحت قدموں کی ضرورت ہوگی اور اسی کے مطابق صحت کے انفراسٹرکچر اور طبی سامان کے لئے اخراجات کی ضرورت ہوگی.

واضح‌رہے کہ بھارت میں مشہور گرو بلدیو سنگھ کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں اور ان سے مبینہ طور پر وائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔اس طرح بھارت میں‌ اموات 20 کے قریب ہو گئی ہیںِ

70سال سکھ گرو بلدیو سنگھ یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور جرمنی کا دورہ کر کے واپس لوٹے تھے اور وہاں سے واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے پنجاب میں درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد کو تبلیغ کی۔مقامی ڈپٹی کمشنر ونے ببلانی نے کہا کہ گرو سے رابطے میں رہنے والے 19افراد کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مزید 200 لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں

Shares: