پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس کے بعد نہ صرف کاروباری اداروں کو بند کردیا گیا بلکہ عام ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروبار زندگی معطل ہوگئی
حکومت کی طرف سے مستحق اور مزدور طبقہ لوگوں کے لئے امداد ا اعلا کیا گیا لہذا ابھی تک اس پر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں کیا تاہم عوام اپنی مدد آپ کے تحت اس مشکل وقت میں مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے میدان میں نکل آئی ہے
باغی ٹی وی : گذشتہ روز محلہ رحمان آباد چنیوٹ میں مخیر حضرات کی جانب سے سبزی کا کیمپ لگایا تھا جہاں کُل 400 خاندان کیلئے سبزی کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی چند ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں
کیمپ کیطرف سے فی خاندان کو 50 روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ فراہم کیا گیا اور مستحق خاندان کو فری سبزی بمعہ مصالحہ دیا گیا تھا
— Ayesha (@Ayesha701900053) March 30, 2020
ویڈیو میں ایک خاتون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے خاندان میں دس افراد کے لئے انہوں نے 50 روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ جات خریدی ہے جبکہ کیمپ کا مسجد میں باقاعدہ اعلان کے ذریعے لوگوں کو سبزی لینے اور خریدنے کی دعوت دی گئی
— Ayesha (@Ayesha701900053) March 30, 2020
کیمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الحمداللہ آج یعنی 30 مارچ کو ان شاءاللہ 650 خاندان کیلئے 50 روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ اور مستحق افراد کیلئے فری سبزی بمعہ مصالحہ مہیا کی جائے گی مزید انہوں نے کہا کہ وہ گوشت بھی آدھی قیمت پر فراہم کریں
محلہ رحمان آباد چنیوٹ میں 400 خاندان کے لیے سبزی کا اہتمام فی خاندان کو پچاس روپے میں مکمل سبزی بمعہ مصالحہ جات فراہم کی گئی اور مستحق افراد کو فری سبزی بمعہ مصالحہ جات دی گئی pic.twitter.com/e6hgPTSEl7
— Ayesha (@Ayesha701900053) March 30, 2020
انتظامیہ نے لوگوں سے اس نیک کام میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ مزید اگر کوئی بھائی چنیوٹ سے اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہے تو وہ اس نمبر(حافظ عبدالقیوم چنیوٹ 0300-7709691 )پر رابطہ کر لے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے آسانی پیدا کی جاسکے اور لوگ مشکل کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں