مزید دیکھیں

مقبول

سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

بالی وڈ کی مشہور جوڑی، سیف علی خان...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

ایکس’ پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک...

کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں عاطف اسلم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خطرناک وبائی مرض جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے حکومت اس خطرناک مرض سے بچاؤ کے اقدامات کے لئے کوشاں ہے جس سے کافی لوگ اور فنکار بھی متاثر نظر آ رہے ہیں جسکا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں معروف گلوکار عاطف اسلم کا بھی کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے
https://twitter.com/appcsocialmedia/status/1244521431846785025?s=19
عاطف اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو اقدامات اُٹھائے ہیں وہ واقعی قابل تحسین ہیں

گلوکار نے کہا کہ جس کی جتنی استطاعت ہے وہ اپنی استطاعت کے حساب سے اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو دیکھے جن کو اس مشکل گھڑی میں مدد کی ضرورت ہے آپ اُن کی ضرور مدد کریں اور اللہ تعالی ہمیں ان تمام پریشانیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہمت عطا کرے

گلوکار نے کہا الحمد اللہ میرا تعلق حکومتی پارٹی یا کسی بھی دوسری پارٹی سےنہیں ہے لیکن میں پھر بھی وزیراعظم عمران خان صاحب کی کاوشیں قابل تعریف ہیں

گلوکار نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اس وقت ہم سب آپ کے ساتھ ہیں آپ کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی اور ہم سے جو اور جتنا ہوسکا ہم وہ کریں گے