فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے ذمہ داریاں نبھانے میں سرگرم
فیصل آباد( باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پولیس افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سپر سٹورز کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کو چیک کیا۔وہ غلام محمد آباد،ریلبازاراوردیگر علاقوں میں گئے اور سپرسٹورز پر انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے فارمیسز اور بینکس کے باہر سروسز لینے والے شہریوں کے لئے مناسب فاصلے پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مختلف شاہرات پر ڈبل سواری پرپابندی پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے ڈبل سوارموٹرسائیکلسٹ کو وارننگ بھی دی۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مختلف شاہرات پرموٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور نجی گاڑیوں کو چیک کیا اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔انہوں نے پولیس فورس کے ہمراہ سرگودھا روڈ پرمدینہ یونیورسٹی کے قریب سے لیکر موٹروے انٹرچینج تک پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو روک کرانہیں پابندی پر عملدرآمد کرانے کی تاکید اور آئندہ کے لئے وارننگ بھی جاری کی۔








