خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری رہی – ضلع میں آٹا کی فراہمی کیلئے فکسڈ اور ٹرکنگ پوائنٹس کو 62 سے بڑھا کر 82 کردیا گیا جہاں پر 10 کلو گرام آٹے کے 25 ہزار 300 تھیلے فروخت ہوئے- مزیں برآں فلور ملوں کی چینگ کے دوران ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ایک مزید مل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا – ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کو ہدایت کہ ہے کہ مارکیٹ میں فراہم کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی ضرور چیک کی جائے اور ناقص آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے –

Shares: