دنیا میںکرونا وائرس کے وار مزید کاری ہوگئے ، اموات کی تعداد 36 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی
باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اب تک کم از کم 7لاکھ 55ہزار افراد متاثر جبکہ 36ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جان لیوا وائرس سے اٹلی، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اٹلی اور اسپین تو اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئیں۔اٹلی میں 10ہزار 779، اسپین میں 7 ہزار 340 اور جرمنی میں 455 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
امریکا میں وائرس نے 2600 افراد کی زندگی چھین لی ہے جبکہ 1 لاکھ 44 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ میں مزید 187 افرادجان سے گئے، تعداد 1400 سے اوپر چلی گئی۔ایران میں آج بھی117 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 757 ہوگئی ہے۔
شام میں کورونا سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔وائرس نے دنیا بھر میں7 لاکھ 41 ہزار افراد کو جکڑ لیا۔ اموات 35 ہزار سے اوپر چلی گئیں، ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
ٹلی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن گزشتہ 24گھنٹے میں صرف 1600افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو وبا آنے کے بعد سے اٹلی میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے کم کیسز ہیں۔
البتہ ہلاکتوں کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور مزید 812افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 11ہزار 591 تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اٹلی میں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال بہتر ہونے کے باوجود بھی ہمیں مستقل احتیاط سے کام لینا ہو گا۔







