پاکستانی نوجوان کا عظیم کارنامہ،خودکار سینیٹائزر گیٹ بنالیا

0
39

خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹھٹھہ صادق آباد کے ہنر مند نوجوان کا عظیم کارنامہ، کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ تیار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابرسلیمان چیمہ کا نوجوان کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات اور موجودہ حالات کے پیش نظر ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف نے پبلک مقامات پر شہریوں کو سینیٹائز کرنے کیلئے اپنی خدا داد زہنی صلاحیتوں کی بدولت اپنی مدد آپ کے تحت آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ تیار کرلیا ہے، جس میں موشن سینسرز، شاورز، پرییشر پمپ، آئرن فریم استعمال کیا گیا ہے،جس کیساتھ سینیٹایزر سلوشن استعمال کرتے ہوئے اس گیٹ سے شہریوں کو گزار کر سینیٹایز کیا جارہا ہے، یہ پہلا آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ موبائل آٹا سیل پوائنٹ ٹھٹھہ صادق آباد پر نصب کیا گیاہے، جس کے بعد اس گیٹ کو مین بازار ٹھٹھہ صادق آباد اور جمعہ کے روز مرکزی جامعہ مسجد کے باہر بھی نصب کیا جائے گا، ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف نے کہاکہ میں انشاء اللّٰہ نشتر ہسپتال ملتان کیلئے ایسا واک تھرو سینیٹایزر گیٹ تیار کرکے عطیہ کرنا چاہتا ہوں اگر مخیر حضرات اور حکومت تعاون کرے تو میں انتہائی کم لاگت سے ایسے ہزاروں واک تھرو سینیٹایزر گیٹ تیار کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، یہ گیٹ کرونا خدشات ایام کے علاؤہ بھی آنے والے وقتوں میں شہریوں کے کام آئیں گے، جبکہ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے نوجوان کی ہنر مندی دیکھنے کیلئے ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کرتے ہوئے اس کا معائنہ کیا اور اس عظیم کارنامے پر ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اور کہاکہ ایسے ہنر مند نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد کی سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے ہنر مند نوجوان کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے،

Leave a reply