کرونا وائرس کے متعلق اقدام پر شہباز شریف نے کی سندھ حکومت کی تعریف

0
47

کرونا وائرس کے متعلق اقدام پر شہباز شریف نے کی سندھ حکومت کی تعریف

باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے فون کیا، دونوں راہنماؤں کے درمیان کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔

Leave a reply