لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کا ایک اور منفرد کام

باغی ٹی وی :لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ایک اور منفرد کام, لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے کے بعد سبزیاں پہنچانے کا آغازبھی کردیا۔

جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن نے لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے کے بعد سبزیاں پہنچانے کا آغاز بهی کردیا۔ رہنما جماعت اسلامی احمدسلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ ستحق غریب افراد میں آج سے سبزیوں کے پیکٹ گھروں میں پہنچائینگے، آج پہلے دن 300 گھرانوں میں سبزیاں پہنچائنگے۔ آلو، پالک، ٹماٹر، شلجم، مرچیں، پیاز، دھنیا، ایک پیکٹ میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 4ہزار افراد کو دوپہر کا کھانا پہنچا رہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف الخدمت فائنڈیشن مہم کے دوران چرچ اور مندروں میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کا سپرے کرکے دنیا کو مذہبی روادار ی کا بہترین پیغام دیا گیا کہ اسلام ایک امن و سلامتی کا مذہب ہے اور پاکستان اس مذہب کی تعلیمات پر بنائی گئی ایک ریاست ہے جب کہ دوسری طرف مودی کا بھارت ہے جہاں مسجدوں اور چرچوں مسمار کیا جا رہا ہے .

Shares: