ن لیگ کا آٹا ،چینی، گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے آٹا ،چینی،گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 9.27فیصد تک پہنچ گئی ہے ،ادارہ شماریات کی رپورٹ نے حکومت کی ناقص معاشی حکمت عملی کو بے نقاب کردیا ہے ،لاک ڈاﺅن کی صورت میں گھروں میں بند شہریوں کو مہنگائی کی صورت میں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،آٹا،چینی،چاول اور دالیں عام آدمی کی بنیادی ضروریات ہیں
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر چھ ماہ بعد اپنے دوستوں کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کی سکیم متعارف کرادیتے ہیں، عمران صاحب غریبوں کو خوشحال کرنے کی بھی کوئی سکیم متعارف کرادیں ،عمران صاحب جن غریبوں کے نام پر آپ قرضے لے رہے ہیں کا بھی خیال کرلیں ،پنجاب میں دس روز بعد بھی ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی فراہمم نہیں کی جاسکیں،میو ہسپتال میں ایک نرس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویشناک ہے ،پنجاب حکومت نے میو ہسپتال میں نرسز کو حفاظتی فراہم نہیں کی ،حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کے بعد نرسز نے ڈیوٹی پر نہ آنے کی دھمکی دی ہے ،بزدار صاحب خواب خرگوش سے جاگیں طبی عملہ تاریخ کی مشکل ترین جنگ لڑرہا ہے