سندھ نے پنجاب آنیوالی گندم روک دی، آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

0
22
flour

سندھ نے پنجاب آنیوالی گندم روک دی، آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، سندھ حکومت نے پرمٹس کے باوجود پنجاب آنے والی گندم روک دی

سندھ حکومت کی جانب سے گندم روکنے کے بعد پنجاب میں آٹا بحران بڑھنے کا خدشہ ہے، پرمٹس کے باوجود پنجاب کی فلار ملوں کو سندھ سے جاری ہونے والی گندم روک دی گئی، گندم کی پنجاب میں ترسیل کے لئے سندھ حکومت نے پرمٹ جاری کیے ہوئے ہیں

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرمٹس کے باوجود ٹرکس سندھ میں روکے جا رہے ہیں ، 10 فلار ملوں کی گندم لاڑکانہ میں روکی گئی ہے:، لاڑکانہ سے گندم کی سپلائی رکنے سے پنجاب میں بحران بڑھنے کا خطرہ ہے

سندھ حکومت نے پرمٹس کے باوجود پنجاب آنے والی گندم روک دی.

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، حکومت نے شہریوں کے لئے معاشی پیکج اور امداد کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک کسی کو بھی امداد فراہم نہیں کی جا سکی، حکومت کی جانب سے امداد کے حصول کے لئے رجسٹریشن کے حوالہ سے بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جاری لاک ڈاؤن نے لاکھوں شہریوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کردیا ہے لاک داؤن کے باعث شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تمام دوکانیں بند ہیں دیہاڑی پر کام کرنے والے لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں۔

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

حکومت  نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مالی امداد اور راشن کی مکمل فراہمی کا وعدہ کیا تھا تاہم لاک ڈاؤن ہوئے  12 روز گزرجانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو نا ہی راشن فراہم کیا گیا اور نہ ہی ابھی تک مالی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے

Leave a reply