یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

0
45

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرنطینہ کی خلاف ورزی پر پولیس نے نوجوان پر تشدد کیا تو نوجوان نے خود کشی کر لی، خود کشی سے قبل اپنے گھروالوں کو واٹس ایپ پر دردناک پیغام بھجوایا

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں اب تک کرونا وائرس کے 335 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش کے ضلع لکشمی پور کے گاؤں فاریہ پیپا کے رہائشی دلت نوجوان روشن لال جو گرگام میں مزدوری کرتا تھا ،مودی سرکار کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد 29 مارچ کو اپنے گاؤں واپس آیا تھا جہاں پولیس نے اسے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا تھا اور ایک سکول میں اسے رکھا گیا تھا

دلت نوجوان نے قرنطینہ کی خلاف ورزی کی اور باہر نکلا جس پر پولیس نے اس پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے بعد نوجوان نے خود کشی کر لی ، خود کشی سے قبل اس نے واٹس ایپ پر اپنے دوستوں اور گھر پیغام بھجوایا تھا، نوجوان کا کہنا تھا کہ دوستو  اگر کسی کو پولیس تشدد کا یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،میری پشت پر خون جما ہوا ملے گا ، پولیس نے میرے اوپر بے پناہ تشدد کیا ہے ،میرا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہے، اب میں زندہ نہیں رہنا چاہتا،

خودکشی کرنیوالے نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو منفی آیا، اس کی رپورٹ میری جیب میں ہے، پولیس نے پھر بھی میرے اوپر تشدد کیا، میں اب زندہ رہ کر کیا کروں گا، میری خواہش ہےکہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکار انوپ کمار کے خلاف کاروائی کی جائے.انوپ کمار نےمیرے اوپر بڑا ظلم کیا ہے اسے سزا ملنی چاہئے

خودکشی کرنے والے نوجوان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام میں نوجوان نے مزید کہا کہ پولیس مجھ پر تشدد کرتی رہی میں چٰیختا چلاتا رہا لیکن کوئی میری مدد کو نہیں آیا،

نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے ہیں وہ میری ماں کو دے دیئے جائیں، گرگام میں جہاں مزدوری کرتا تھا وہاں بھی مالک کے پاس 25 ہزار میرے بقایا ہیں وہ بھی وصول کر کے میری مان کو دیئے جائیں.

روشن لال کی خودکشی کے بعد اس کے گھر والوں نے پولیس اہلکار انوپ کمار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی مگر یوپی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا.

بھارت میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد یہ چوتھی خود کشی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی،اس سے قبل کانپور مین ایک نوجوان نے کرونا وائرس کے خوف سے خودکشی کی تھی،بریلی اور باپور مین بھی کرونا وائرس کے دو مریضوں نے خود کشی کر لی تھی

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2547 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں‌16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں

Leave a reply