کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

0
46

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں دنیا کی معیشت کو بھی کرونا وائرس سے جھٹکا لگا ہے،

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے متعدد ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دیہاڑی داروں کا کام ختم ہوا، مزدور کے گھر میں فاقے ہیں وہیں بھارت میں آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑا بحران آنے والا ہے جس کی ابتدا ہو چکی ہے، بھارت کی ایک آئی ٹی کمپنی نے اپنے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے.

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک آئی ٹی کمپنی نے 6 لوگوں کو زبردستی فارغ کیا تو دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی آئی ٹی کمپنی ٹریول ٹیک فرم فیئر پورٹل نے 300 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے. ملازمین جب دفتر میں کام کے لئے آئے تو انہیں صرف دو گھنٹے کے نوٹس پر فارغ کر دیا گیا.

بھارت میں آئی ٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی وجہ سے آنے والے دنوں میں لاکھوں لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جا سکتا ہے،ان میں سے چھوٹی کمپنیاں ملازمین کو فارغ کریں گی تا ہم بڑی کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی تعداد میں کمی کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ،

بھارت میں آئی ٹی سیکٹر نے تقریباً 50 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا ہوا ہے۔ ان میں سے 10 سے 12 لاکھ افراد چھوٹی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔ بھارت میں آئی ٹی سیکٹر کی ٹاپ 5 کمپنیوں میں 10 لاکھ لوگ ملازمت کرتے ہیں۔کرونا وائرس سے پیدا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کے لیے پہلے کی طرح اپنے کاروبار کو چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ اسلئے شدید بحران کا خدشہ ہے.

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2547 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں‌16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

Leave a reply