کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

0
75

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سستے گھر تو نہ بنا سکی البتہ کرونا وائرس نے گھر سستے ہو سکتے ہیں ،مکان خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے

بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی معیشت پر کرونا وائرس کا گہرا اثر پڑا ہے، اس وجہ سے بھارت کے سات بڑے شہروں میں مکانوں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہے، بھارت میں ریئل سٹیٹ پہلے ہی بحران میں مبتلا ہے اب مکان مزید سستے ہونے کا امکان ہے،

بھارت میں مکانوں کی خرید و فروخت کے حوالہ سے جائزہ لینے والی کمپنی اینراک کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس بھارت کے سات بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں میں 35 فیصد کی مزید کمی آ سکتی ہے، بھارت کے شہروں دہلی،غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد، ممبئی مہانگر ریجن ، کولکتہ، چنئی، بنگلورو، پونے اور حیدر آباد میں مکانوں کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے.

بھارت میں زمین اور مکانوں کے حوالہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 مہینوں مکانوں کی تعمیر کا کام بند رہے گا اور دوسری جانب قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور بھی نہیں مل رہے، مکانوں کی تعمیر میں بھی تاخیر ہو رہی ہے اس وجہ سے ریئل اسٹیٹ کو بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، جو مکانات اور پروجیکٹ ابھی چل رہے تھے ان کو مکمل کرنے میں بھی تاخیر ہو گی جس کا نقصان اٹھانا پڑے گا

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2547 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں.

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں‌16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں

Leave a reply