حکومت نے اسلام آباد میں جگہ جگہ جراثیم کش واک تھروگیٹس لگانے کا حکم دے دیا

0
63

اسلام آباد :حکومت نے اسلام آباد میں جگہ جگہ جراثیم کش واک تھروگیٹس لگانے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جراثیم کش واک تھرو گیٹس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ گیٹ لگانے کا کام سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طورپر کریں گے۔چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر جی نائن یوٹیلٹی اسٹور کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے ،ترلائی پناہ گاہ کے باہر ایک جراثیم کش واک تھرو گیٹ ڈونرز کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔

عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ پاک سیکرٹریٹ کے باہر اور آبپارہ یوٹیلٹی اسٹور کے باہر جراثیم کش واک تھرو گیٹس نصب کریں گے۔چیف کمشنر نے مزید بتایا کہ رورل ایریا میں پانچ واک تھرو گیٹس جبکہ ہفتہ وار بازاروں میں بھی گیٹس نصب کریں گے۔انہوں نےکہا کہ ضرورت کے مطابق دیگر عوامی مقامات پر بھی یہی جراثیم کش واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔

Leave a reply