لاہور:میری کمپنی کو ڈھائی ارب کی سبسڈی ن لیگ کے دور میں دی گئی، جہانگیر ترین نے الٹا ن لیگ پرسنگین الزمات لگادیئے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے ان کی کمپنی کو تین میں سے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں دی گئی تھی۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں جہانگیر ترین کو نامزد کرنے کے بعد پی ٹی آئی کےمرکزی رہنما نے ایف آئی اے کو جواب دینے کی بجائے ن لیگ کی طرف اپنی توپوں کا رخ کرلیا ہے ، ادھر اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جس وقت ن لیگ نے ڈھائی ارب کی سبسڈی دی اس وقت میں اپوزیشن میں تھا۔جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ میری کمپنیوں نے 12.28 فیصد چینی ایکسپورٹ کی۔

جہانگیر ترین نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ایکسپورٹ پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر کی گئیں۔جہانگیرترین کا کہنا ہےکہ میڈیا والے جان بوجھ کرحقائق کو مسخ کررہےہیں اوروہ بات جو اس رپورٹ میں شامل کی گئی اس پرتبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں ،اوروہ یہ ہےکہ میں نے جوفوائد لیے وہ نوازشریف کی سکیموں سے لیئے

Shares: