کورونا وائرس سے بچاؤ قوانین کی خلاف ورزی پر شہری کو گولی ماردی گئی

0
47

کورونا وائرس سے بچاؤ قوانین کی خلاف ورزی پر شہری کو گولی ماردی گئی

باغی ٹی وی :کورونا سے بچاؤ‌ کے لیے اس سے سخت اقدام اور کیا ہوسکتے ہیں. کہ فلپائن میں کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والا 63 سالہ شخص نشے میں تھا اور اس نے پولیس چوکی پر مامور اہلکاروں کو دھمکی دی تھی۔ ہلاک ہونے والے شخص نے کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے منہ پر ماسک نہیں پہنا تھا، پولیس اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت تو اس نے مشتعل انداز میں تیز دھار آنے سے حملہ کیا۔بزرگ کو سمجھانے والے پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں گولی چلائی جو موت کا سبب بنی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندی نہ کرنے پر شہری کو گولی ماری گئی ہے۔

وا ضح‌ رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو دوٹرٹے نے حکم جاری کر رکھا ہے کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔انہوں نے رات گئے ٹیلی ویژن پر قومی خطاب میں کہا ’اس وقت حکومتی احکامات کی پیروی کریں کیوں کہ صورتحال اتنی پیچیدہ ہے کہ حکومت کو یہ حکم جاری کرنا پڑا‘۔ کی پیروی کریں کیونکہ یہ بات اہم ہے کہ ہمارے پاس حکم ہے
ادھر دنیا بھر میں کرونا کے خلاف تحففظ کےلیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں. کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

Leave a reply