ملک میں‌اس وقت کتنے وینٹی لیٹرز ہیں بتایا چیئرمین این ڈی ایم اے نے

0
33

ملک میں‌اس وقت کتنے وینٹی لیٹرز ہیں بتایا چیئرمین این ڈی ایم اے نے

باغی ٹی وی :ملک کے 136 اسپتالوں میں اس وقت 3300 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جب کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی کٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں بتائی گئی۔

اجلاس ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کو بریفنگ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دی۔
جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نگہداشت کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی.چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مزید کٹس کی فراہمی آئندہ ایک دوروزمیں مکمل کرلی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا کہ تیکنیکی عملے کی دستیابی اوران کی تربیت کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.
وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور کورونا متاثرین کی نگہداشت کے حوالے سے انتظامات پر چئیرمین این ڈی ایم اے اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گی

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ انچاس ہزار پانچ سو حفاظتی کٹس پہلے ہی تمام صوبوں کے مختلف ہسپتالوں میں فراہم کی جا چکی ہیں۔ مزید کٹس کی ہسپتالوں کوفراہمی آئندہ ایک دو روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

Leave a reply