وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں
حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسران کی ترقیوں، تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے،متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقیاں دی گئیں،ترقی پانے والوں میں فیاض احمد ندیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ و دیگر شامل ہیں
عارف رؤف ڈپٹی سیکرٹری انرجی،سید خالد محمود گیلانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل وہاڑی ،شیخ محمد طاہر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان ،شاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل جھنگ ،عبداللہ خرم نیازی ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،عبد الطیف ایڈیشنل ڈی سی فنانس ،امیرحسن ڈائریکٹر سٹیٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی،ڈپٹی سیکرٹری فنانس قیصر عباس رند،صفدرحسین ایڈیشنل ڈی سی فنانس گوجرانوالہ ،عمران بشیر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی ،توقیرالیاس چیمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی
ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن ملتان ،فریحہ تجمل ڈپٹی سیکرٹری خوراک ،عدنان ارشاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد کی بھی گریڈ 18 میںترقی کر دی گئی. تمام افسران کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد وہیں خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے،
فریحہ تجمل کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے،فائزہ ا حسن ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن برائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی گریڈ 18 میں ترقی دے کرڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس تعینات کر دیا گیا،توقیر اسلم ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ترقی کے بعد ڈپٹی سیکرٹری خوراک تعینات کر دیئے گئے
ظہیر لیاقت بیگ منیجنگ ڈائریکٹرایل ڈبلیوایم سی کی گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گجرات تعینات کر دیا گیا، محمد رضوان بابر کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے کرڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ،امجد سلیم سرگانہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے.محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ترقیوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا








