کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبدیلی تو فیصل آباد میں آ گئی،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر غریب شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنا شروع کر دیا، فرخ حبیب کے پاس راشن اور امداد کے لئے جانے والے افراد کو وہ علاقہ کی ایک خاتون میمونہ ریاض کے پاس بھیجنے لگے جس پر خاتون نے فرخ حبیب سے کہا ہے کہ وہ اگر شہریوں کی امداد نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں
خاتون کا ویڈیو پیٍغام سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ہر آدھے منٹ کے بعد میرا فون بج رہا ہوتا ہے کہ فرخ حبیب نے نمبر دیا ہے راشن لینا ہے، میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں، نہ ہی مجھے کوئی فنڈ ملا ہے،فرخ نے نہ تو سامان بھیجا ہے، اور نہ ہی کچھ بتایا ہے، آٹھ ہزار لوگوں کی لسٹ موجود ہے، 500 لوگوں کو راشن اپنی جیب سے دیا ہے ، ساڑھے سات ہزار لوگوں کی لسٹ میرے پاس موجود ہے
خاتون کا کہنا تھا کہ فرخ صاحب میری طرف بندے مت بھیجییں ایم این اے آپ ہیں، نہ میں ایم این اے ہوں نہ میں ایم پی اے ہوں،سرکاری کھاتے آپ کے پاس ہیں، میں اپنی جیب سے کر رہی ہوں،میں اتنا کروں گی جتنا کر سکتی ہوں آپ میرا فون نمبر ہر کسی کو مت دیں اگر آپ ایسا کریں گے تو میں بھی آپ کا نمبر لکھ کر دے دوں گی، اگرآپ ایسا نہیں کر سکتے لوگوں کی مدد نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں، میں سب کچھ کر لوں گی.
فیصل آباد میں شہریوں کی امداد کے حوالہ سے فرخ حبیب کے حوالہ سے شہریوں کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں کہ جب وہ راشن لینے یا امداد کے لئے جاتے ہیں تو فرخ حبیب امداد کی بجائے کسی اور کا نمبر دے دیتے ہیں.
الیکشن سے قبل فرخ حبیب کے پاس اپنی موٹر سائیکل تک نہ تھی اور ابھی نئی لینڈ کروزرز گاڑیاں ان کے پا س ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب ان کے حلقے کے ایم این اے ہیں لیکن جب انہیں کسی مسئلے کے لئے فون کرتے ہیں تو وہ فون ہی نہیں سنتے،فرخ حبیب کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے عوام کو بلا کر تقریر تو جھاڑ لیتے ہیں لیکن ابھی تک انہون نے کسی کی مدد نہیں کی.
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی فرخ حبیب پر شدید تنقید کی جار ہی ہے، ایک شہری کا کہنا ہے کہ السلام عليكم فرخ حبیب صاحب ،امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے وہ کیا ہے نا اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ تو گھر باہر نہیں نکل پا رہے ہوں گے ،تو ہم اہل محلہ نے پانچ پانچ روپے جمع کر کے کچھ راشن خریدا ہے آپ کے لئے ،بتائیں آپ خود لینے آئیں گے یا ہم پہنچا دیں آپ کے گھر؟؟
السلام عليكم فرخ حبیب صاحب
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے وہ کیا ہے نا اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ تو گھر باہر نہیں نکل پا رہے ہوں گے
تو ہم اہل محلہ نے پانچ پانچ روپے جمع کر کے کچھ راشن خریدا ہے آپ کے لئےبتائیں آپ خود لینے آئیں گے یا ہم پہنچا دیں آپ کے گھر؟؟ @FarrukhHabibISF
— 💞 وسیم بھٹی 💞 ™® (@joker_WB) April 3, 2020
فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہہ رکھا ہے کہ فیصل آباد میں حلقہ کا پبلک آفس لاک ڈاؤن کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتے ہوئے 14 اپریل 2020 تک بند ہے ۔ لہذا میں خود، نبیل بھائی اور آفس کا عملہ بذریعہ ٹیلفون پبلک کیساتھ رابطہ میں ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے نمبر بھی دیئے ہیں، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی نمبر 03218181400 ،میاں نبیل 03053333876 ،عبد الحسیب 03063333876 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے لیکن جب باغی ٹی وی نے فرخ حبیب کے نمر پر کال کی تو کال ریسیو ہی نہ ہوئی.
واضح رہے کہ فرخ حبیب حلقہ این اے 108 سے فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی ہیں،پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں بھی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں فرخ حبیب پیش ہوتے ہیں.