کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

0
56

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،لیکن پھر بھی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی ذاتی مفادات کا سوچا اور مشکل ترین مرحلے میں ہڑتال کا اعلان کیا

پالپا کی ہدایت پر پی آئی اے کے پائلٹس نے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کیا ہے ، پائلٹ سالانہ دو ملین تنخواہ لیتے ہیں لیکن جب مشکل وقت آیا تو وہ بجائے قوم کی خدمت کرنے کے ہڑتال پر چلے گئے. اس بات کے باوجود کہ پی آئی اے کے پائلٹس کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق حفاظتی کٹس فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن پائلٹس نے مشکل ترین وقت میں جب ملک میں کرونا کے حوالہ سے بحران ہے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے اور ضروری و امدادی سامان کو لانے کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے.

پائلٹ کی جانب سے ہڑتال اور پروازیں آپریٹ نہ کرنے کے حوالہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ان پائلٹس کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں نوکریوں سے نکالا جائے جو مشکل وقت میں بھی ہڑتال ہر ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کو چاہئے کہ جو پائلٹ کام نہیں کر رہے ان کو فارغ کر دیا جائے اور ان کی جگہ سعودی ایئر لائنز ، ایئر بلیو ، شاہین ایئر لائنز کے بہت سے بے روزگار پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کے پائلٹ سے بھی مدد لی جائے.

ایک بار سنگاپور ایئر لائن کے کپتانوں نے ہڑتال کی تو انتظامیہ بلیک میلنگ میں نہیں آئی اور متبادل پائلٹ کا انتظام کر لیا جس کے بعد کبھی بھی سنگا پور کے پائلٹ نے ہڑتال نہیں کی ،اسوقت ملک کرونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہے، اور اس جنگ میں کوئی بھی کام سے انکار کرنے والا ملک کا دوست نہیں بلکہ غدار ہو گا.

پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈاکٹرز سے سبق سیکھنا چاہئے جو آئے دن ہمیشہ ہڑتالوں پر رہتے ہیں لیکن جب سے کرونا پھیلا انہوں نے ہڑتالیں ختم کر دیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں.حفاظتی سامان نہ ہونے کے باوجود ڈاکٹرز ہسپتالوں میں ہیں اور انہوں نے کوئی ہڑتال نہیں کی حالانکہ ان کی تنخواہ پائلٹس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں.

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پائلٹ اگر کام پر نہیں آتے تو انہیں 24 گھنٹوں میں ان کو برطرف کر دیا جائے اور نئے پائلٹ کی خدمات حاصل کی جائیں اگر وہ واپس نہیں آتے.

قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

Leave a reply