واشنگٹن :انڈرٹیکرنےمعروف ریسلرکوزندہ دفنادیا،دیکھنے والے خوف زدہ ،تفصیلات کےمطابق ڈبلیوڈبلیوای اسٹارانڈرٹیکرنےریسل مینیا 36 کےپہلےدن کےمین ایونٹ میں معروف ریسلراےجےاسٹائلزکو’زندہ دفن’کردیا۔
ذرائع کےمطابق ڈبلیوڈبلیوای اسٹارانڈرٹیکرکا یہ میچ نامعلوم ویران مقام پرمنعقدکیاگیاتھاجس میں انڈرٹیکراپنےمعمول کےروپ کی بجائےمختلف انداز سےجلوہ گرہوئے۔دونوں ریسلرزکےدرمیان مقابلہ شروع ہونےکےچندمنٹ بعد ہی انڈرٹیکرنےاےجےاسٹائلزکوقبرمیں ڈال دیا تھامگراس وقت اے جےکےساتھی گیلوزاوراینڈرسن وہاں آگئے۔
BIKER UNDERTAKER IS BACK!!! #WRESTLEMANIA
I can live without the Limp Bizkit or 'You're Gonna Pay' – the visuals are good enough! pic.twitter.com/NZHLT5lsKU
— GiveMeSport WWE (@GiveMeSportWWE) April 5, 2020
جس سےاے جےاسٹائلزکوسنبھلنےکاموقع ملا اورانہوں نےڈیڈمین یعنی (انڈرٹیکر)کوقبرمیں ڈال دیااورمٹی ڈالنےکی کوشش کی، تاہم انڈرٹیکرجادوئی اندازسےان کےپیچھےسےنمودارہوگئے۔اس کےبعدانڈرٹیکرنےاپنےحریفوں کوآڑےہاتھوں لیا، گھرکی ٹین کی چھت پرانہیں پٹخا، گھر کو آگ لگائی اوراےجےاسٹائلزکوگلے لگا کر تعریف بھی کی۔
مگرپھرآخری کک مارکراےجےاسٹائلز کو قبر میں ڈال کر’زندہ دفنا’ دیا۔دوسری جانب اس میچ کےبعدڈیڈ مین یعنی انڈرٹیکرکی ریسلنگ سےریٹائرمنٹ کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں،تاہم اب تک اس کی تصدیق یاردعمل سامنےنہیں آیاہے۔