ایران میںکورونا کے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی
ایران میںکورونا کے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی
باغی ٹی وی :ایران میں اس وقت پانچ لاکھ کے قریب افراد اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آج منگل کی صبح ایرانی وزیر صحت نے اعلان کیا تھا کہ متعلقہ حکام ابھی تک کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے مرحلے تک نہیں پہنچے۔ وزیر نے غالب گمان ظاہر کیا کہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت حال آئندہ ماہ مئی کے اختتام تک جاری رہے گی۔
حامد سوری نے پیر کی شب ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی "اِرنا” سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کوویڈ – 19 وائرس کی ہلکی علامات کے حامل مریضوں کے عدم انکشاف کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے موجودہ اندازے درست نہیں ہیں۔
ایرانی وزارت صحت اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتا چکی ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ اس قانونی بل کو مسترد کر چکی ہے جس میں ایک ماہ کے لیے ملکی سرگرمیوں کو معطل کرنے اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل قرنطینہ عائد کرنے کے لیے کہا گیا تھا.
ادھر کرونا وائرس کے لیے سلامتی کونسل بھی حرکت میں آنا پرا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعرات کے روز کرونا وائرس کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اس وبائی مرض کے سبب کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے درمیان شدید نوعیت کا انقسام دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے پیر کے روز بتائی۔
کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان میں سے 9 نے گذشتہ ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ کرونا کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جائے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اپنی بریفنگ دیں۔ یہ مطالبہ کونسل کے مستقل ارکان بالخصوص امریکا اور چین کے درمیان اس وائرس کے حوالے سے جاری تنازعات کے سلسلے میں غیر مستقل ارکان کے مایوس ہوجانے کے بعد سامنے آیا