بھارتی معورف گلوکارہ کنیکا کپور نے کورونا کو شکست دے دی
باغی ٹی وی : بھارتی معروف گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا علاج کے بعد دوبارہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آگئے جس کے بعد گلوکارہ کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹدز کا کہنا تھا کہ گلوکارہ اس وقت گھر جا سکتی ہیں جب ان کے ٹیسٹ منفی آ جائیں
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ہسپتال میں گلوکارہ کے دو بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے پہلے ٹیسٹ کے منفی نتائج ہفتے کو سامنے آئے جس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کے تنائج بھی منفی آئے کنیکا کپور اب تک 6 بار کورونا کا ٹیسٹ کروا چکی ہیں جن میں سے چار کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں
خیال رہے کہ کنیکا کپور میں کورونا کی تشخیص گزشتہ ماہ اس وقت ہوئی جب وہ برطانیہ سے ممبئی واپس آئیں انہوں نے خود انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے بھارتی گلوکارہ پر سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام بھی لگایا گیا تھا جبکہ کورونا کی تشخیص سے قبل کئی تقریبات کا حصہ بننے کے باعث بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس لاپرواہی پر گلوکارہ کنیکا کپور کے خلاف 3 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں تھیں








