پنجاب نے ایسا کونسا کام کیا کہ ہمارے اوپر دباؤ بڑھ گیا؟ سعید غنی بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا سے نمٹنے کےلیے حکومت کوشاں ہے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن سے ہی سندھ میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے،سند ھ میں صورت حا ل کو دیکھ کرآگے کی حکمت عملی طے کریں گے لاک ڈاوَن میں نرمی قوانین سے مشروط ہوگی،14اپریل تک لاک ڈاوَن کا فیصلہ فی الحال برقرار ہے،احتیاط سے ہی کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تصویر نہیں لی اور اشتہار نہیں لگوایا اس لیے لگاکہ کام نہیں ہوریا،اب تک لاکھوں افراد کو سندھ حکومت راشن پہنچا چکی ہے،امدادی اداروں نے مشکل میں سندھ حکومت کا بہت ساتھ دیا،ہم نے کہا جو ادارہ راشن دینا چاہے وہ کمشنر کراچی سے رابطہ کریں،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں سے کہا لاک ڈاوَن کی صورت حال میں فیس کے معاملے میں ریلیف دی جائے،پنجاب حکومت کے فیسوں میں کمی کے فیصلے سے سندھ پربھی دباوَ بڑھا،پنجاب حکومت کے فیصلے سے متاثرین اورغیرمتاثرہ افراد کو فائد ہ ہوگا،
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں








