پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ پی آئی اے پائلٹس کو لے کر پہنچا اسلام آباد، سی ای او پی آئی اے نے کیا شکریہ ادا
پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ پی آئی اے پائلٹس کو لے کر پہنچا اسلام آباد، سی ای او پی آئی اے نے کیا شکریہ ادا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی درخواست پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ہلال امتیاز (ملٹری) نے پی آئی اے کو ایک خصوصی سی 130 طیارہ فراہم کردیا جو کل شب کراچی سے اسلام آباد ان پی آئی اے پائلٹس کو لے کر آیا جنھوں نے ذاتی مفادات پر مبنی دباو کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پیش کیں ۔
پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ پی آئی اے پائلٹس کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا#CoronaOutbreak #CoronaInPakistan #CoronaStopKaroNa #COVID #Pakistan #CoronaVirusUpdate #TabligiJamaat #TablighiJammat #Wuhan @PAF_Falcons #PIA pic.twitter.com/HqSrowxpBR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 8, 2020
ان ہوابازوں کی اسلام آباد میں موجودگی پی آئی اے کے سیلف آپریشن میں بہت اہم تھی۔ اس موقع پر پی آئی اے سی ای او ارشد ملک نے پاک فضائیہ کے سربراہ، تمام افسروں اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں قدم آگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ پی آئی اے میں جب تک قومی جذبے سے سرشار لوگ ہیں، وہ کبھی ہم وطنوں کو دیار غیر میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس عظیم قوم کی خدمت میں کوئی کسر گوارا نہیں کر گی۔ پاکستان زندہ باد، پی آئی اے اور پاک فضائیہ پائندہ باد