جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز کر گئی

0
41

جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں کورونا وبا سے اموات میں کمی کی ایک بڑی وجہ وسیع پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ ہے۔ جرمنی میں ہر ہفتے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 2 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی سے قبل اسپین، اٹلی اور فرانس میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 82 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار ہو گئی ہے۔

کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، مہلک وبا سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 752 ہوگئی ہے۔
سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پازیٹیو کیسز 2 لاکھ تک جاسکتے ہیں سعودی عرب میں کورونا کے مزید 203 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں،سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار795 ہو گئی،

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا. ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے

چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply