سعودی اداکارہ انسانوں کی دشمن بن گئی ، نئی دوا کا تجربہ جانوروں کے بجائے قیدیوں پرکرنےپراصرار

0
52

ریاض :سعودی اداکارہ کے بیان پرتہلکہ مچ گیا ، نئی دوا کا تجربہ جانوروں کے بجائے قیدیوں پرکرنےپر اصرار ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے نوجوانوں میں مقبول اداکارہ مرام عبدالعزیز نے حکومتوں کو متنازع تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی ادویات کی آزمائش چوہوں اور بندروں پر کرنے کے بجائے جیل کے قیدیوں پر کریں۔

اداکارہ کی جانب سے حکومتوں کو متنازع تجویز دیے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہوں نے اب مذکورہ تجویز والی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی ہے اور بعد ازاں انہوں نے اس حوالے سے وضاحتی ٹوئٹ بھی کی ہے۔

 

 

گلف نیوز کے مطابق مرام عبد العزیز نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مشورہ دیا کہ نئی ادویات کا تجربہ چوہے اور بندروں پر کرنے کے بجائے جیل کے قیدیوں پر کیا جانا چاہیے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کسی خاص ملک کو یہ تجویز پیش نہیں کی البتہ ان کی جانب سے عربی میں کی جانے والی ٹوئٹ سے اندازہ لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے ہی ملک سعودی عرب کی حکومت کو تجویز دی کہ وہ ان کے مشورے پر عمل کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ وہ چوہے اور بندروں جیسے جانوروں کے بجائے جیل کے قیدیوں پر نئی ادویات کا تجربہ کرے اور خاص طور پر ان قیدیوں پر دوا کو آزمایا جائے جو سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

مرام عبدالعزیز نے اپنی تجویز میں بھی کہا کہ اگر ان کے پاس اختیار ہوتا تو وہ جانوروں کے بجائے قیدیوں پر دوا کے تجربات کرنے کا حکم دیتیں، چاہے ایسے تجربات کی کوئی گارنٹی نہ بھی ہوتی۔

سعودی اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ قیدیوں پر جیل میں صرف کھانے، شراب نوشی اور ادویات پر توانائی صرف نہیں کرتی بلکہ وہ ان قیدیوں پر نئی دوا کا تجربہ بھی کرتیں اور خاص طور پر ان قیدیوں پر دوا کو آزمایا جاتا جو ملک کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہوں۔

Leave a reply