لاہور:سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال کی قسمت جاگ اٹھی ، کمشنرڈی جی خان بن گئے ،سپیشل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ساجد ظفرڈال کو پنجاب حکومت کی طرف سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اوران کو کشمنرڈیرہ غازی خان بنادیا گیا ہے

سپیشل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ساجد ظفرڈال پنجاب بیوروکریسی میں ایک طاقت ورشخصیت کے نام پرجانے جاتے ہیں ، ان کے بارے میں یہ بھی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ بیورکریسی میں وہ اپنا ایک مضبوط دھڑا بھی رکھتےہیں

ساجد ظفر ڈال کا تبادلہ کرکے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ ساجد ظفر ڈال گزشتہ 12 سال سے پنجاب میں مختلف عہدوں پر فائز رہے، ۔ذرائع کے مطابق ساجد ظفر ڈال نے گزشتہ برس محکمہ ہائر ایجوکیشن میں بطور سپیشل سیکرٹری عہدہ سنبھالا تھا ۔

حکومت پنجاب کیطرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سارہ اسلم کواضافی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے امورچلانے کا کہا گیا ہے

Shares: