یوٹیلٹی سٹورز پر کتنی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کیش ایمرجنسی ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کردیا ہے،پروگرام کے تحت فی خاندان 12ہزار روپے دیئے جائیں گے،یہ رقم مستحق اورغریب افراد کا حق ہے،ایک کروڑ20لاکھ مستحقین مستفید ہوں گے،کورونا کے متاثرین کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم کا عہد ہے ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کرنا بھی وزیراعظم کا عہد ہے،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی معاونت سے فنڈ فراہم کررہی ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت عوام تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی ذریعے سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،ریلیف پیکج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت نے5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی تھی،اب 19 کر دی گئی ہے، ان اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، رضا کارفورس عوام کی بہتری کے لئے گھروں میں راشن پہنچانے اور کیش ٹرانسفر میں سہولت کے لئے کام کرے گی،گزشتہ سال ریلیف پیکج کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی،اس سال ریلیف پیکج کیلئے ڈھائی ارب روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے،عیدالفطر کےبعد بھی 5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری رہے گی،

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان صبر اور ایثار کا مہینہ ہے، یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کے فلاحی ادارے کے طور پر فنکشنل کرین گے اس کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار افراد کی یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے مدد کریں گے،وزیراعظم کی تمام پالیسز کا محور غریب کی زندگی میں آسانی لانا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، کرونا کی وجہ سے مارکیٹس، دکانیں، شاپنگ مالز بند ہیں لیکن یوٹیلٹی سٹورز کھلے ہیں اور انہوں نے عوام کے لئے ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا.مشکل کا مقابلہ حکومت تنہا نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی ادارہ عوام کے مسائل کو کم کر سکتا ہے، عوام اور حکومت کا ساتھ ہی کرونا کا خاتمہ اور عوام کی مشکلات حل کر سکتا ہے، عوامی نمائندے خواہ وہ اپوزیش کے ہوں یا حکومت کے، مخیر حضرات، این جی اوز دکھی عوام کی مدد کریں اور ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کریں، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں،

رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

Shares: