رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

0
73

رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی سٹورز نے اشیا خورونوش کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی پیکج کے تحت رمضان میں 19 اشیا خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی، رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا۔ آٹا، چینی، دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی جبکہ گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو ہے

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا مزید کہنا تھا کہ مشروبات پر 15 فیصد ، بیسن پر 10 فی صد ، کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد ، چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی، اقتصادی رابط کمیٹی نے ملک بھر میں مزید یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی تھی.

دوسری جانب لاہور کے معروف ترین علاقہ مزنگ میں واقع یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید ہو چکی ہے، پچھلے تین دن سے یوٹیلٹی سٹور میں چینی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو چینی عام دکانوں نے 85 روپے کلو خریدنا پڑ رہی ہے، یوٹیلٹی سٹور پر چینی کی قیمت 68 روپے مقرر کی گئی ہے تا ہم چینی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے

یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ عوام کو تسلی دے رہی ہے کہ کل چینی آ جائے گی اور کل کل کرتے تین دن گزر گئے ابھی تک چینی نہیں آئی

مزنگ میں واقع یوٹیلٹی سٹور پر سن سلک شیمپو بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہے ، شیمپو کی بوتل پر قیمت 210 روپے درج ہے جبکہ سٹور انتظامیہ کی جانب سے شیمپو کی بوتل 228 میں فروخت کی جا رہی ہے، اس ضمن میں جب انتظامیہ سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ شیمپو مہنگا ہو گیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اگر مہنگا ہو گیا ہے تو بوتل پر قیمت 210 روپے کیوں درج ہے؟ کم ازکم بوتل پر درج قیمت کے مطابق ہی شیمپو کی فروخت ہونی چاہئے

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس ضمن میں حکومت نوٹس لے اور یوٹیلٹی سٹور پر چینی سمیت دیگر اشیا وافر مقدار میں مہیا کر ے اور قیمتوں کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا جائے.

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

Leave a reply