لندن:پاکستان میں ماسک کے حوالے سے تنقید کرنے والوسن لو!برطانیہ میں کیاہورہا ہے،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سامنے برطانیہ جیسا ترقی یافتہ ملک بھی بے بس ہوگیا ہے اوراس وقت ملک میں غدر کی کیفیت برپا ہے ،
ذرائع کےمطابق ملک میں اس وقت بے بسی کی یہ کیفیت ہے کہ لوگوں کے پاس کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک نہیں ہیں اورلوگوں نے ماسک چوری کرنے شروع کردیئے ہیں ، ایسے ہی ایک واقعہ میں برطانیہ میں کوروناوائرس بحران کے دوران ہسپتال سے 3 فیس ماسک چوری کرنیوالے شخص کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت نے 34 سالہ لیرون کو کنگ کالج ہسپتال سے ماسک چوری کرنے پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔ جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والے شخص کو مشتبہ طور پر ماسک چوری کرنے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے چوروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کا سرجری باکس واپس کر دیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔