کرونا وائرس، چین میں 24 گھنٹوں میں کتنے مریض سامنے آ گئے؟ دنیا میں ہلاکتیں 95 ہزار سے زائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں، کرونا سے دنیا میں 95 ہزار 699 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 16 لاکھ 427 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

چین میں کرونا وائرس کے 82 لاکھ 885 مریض جبکہ 3339 ہلاکتیں، اسپین میں ایک لاکھ 53 ہزار 222 مریض، 15 ہزار 447 ہلاکتیں، روس میں 10131 مریض، 76 ہلاکتیں، امریکہ میں 465329 مریض جبکہ 16672 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کورونا سے جرمنی میں 2 ہزار 607، فرانس میں 12ہزار 210، ایران میں 4 ہزار 110، ترکی میں 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت میں کرونا وائرس کے 6725 مریض جبکہ 226 ہلاکتیں ، پاکستان میں 4489 مریض اور 65 ہلاکتین‌ ہو چکی ہیں.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں 42 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے، چین میں اگرچہ ہلاکتوں اور مریضون کی تعداد میں کمی آ چکی ہے، دو روز قبل چین میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کوئی نیا مریض سامنے آیا تھا تا ہم اب ایک مزید ہلاکت ہوئی ہے

Shares: